ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جنگلاتی علاقہ کی حفاظت سے اچھی بارش ہوتی ہے ہوا کو زہرآلود ہونے سے بچانے کیلئے عوامی بیداری ضروری:پرمیشور

جنگلاتی علاقہ کی حفاظت سے اچھی بارش ہوتی ہے ہوا کو زہرآلود ہونے سے بچانے کیلئے عوامی بیداری ضروری:پرمیشور

Sun, 30 Jun 2019 10:42:02    S.O. News Service

بنگلورو،30؍جون (ایس او  نیوز) تمام انسانوں میں ماحولیات کے تئیں بیداری لانے کی ضرورت ہے،ساری دنیا میں صرف31فیصد جنگلاتی حصہ ہے،یعنی دنیا بھر میں صرف4بلین ایکڑ اراضی سر سبزو شاداب ہے۔ اس سے پہلے 6بلین ایکڑ علاقہ سبزہ زار تھا۔ اب تک 2بلین جنگلاتی حصہ ختم ہوگیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی نائب وزیراعلیٰ جی پرمیشور نے کیا۔ بروز ہفتہ امبیڈکر بھون میں سدھارتھ تعلیمی ادارہ اور سالور داتمکا انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کے زیراہتمام سالو ردا تمکا گرینری ایوارڈ برائے 2018-19کی تقسیم کاری تقریب میں شرکت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سالورداتمکانے بچوں کی مانندد رختوں کو اگایا۔ موجودہ 100متاثر کن اور طاقتور خواتین کی فہرست میں تمکا کا نام بھی شامل ہے۔ یہ بات ریاست کرناٹک کیلئے باعث فخر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست میں صرف22.6حصہ جنگلاتی ہے۔ جنگلاتی علاقہ جتنا کم ہوگا،بارش بھی اتنی ہی کم ہوگی۔ راجدھانی دہلی کی فضا زہرآلود ہوگئی ہے۔ یہاں شہرمیں بھی ماحول تباہ کن آلودگی کے دہانے پر پہنچا ہوا ہے۔ ماحولیات کا تحفظ کرنے کا پیغام آنے والی نسل کو دینے کی ضرورت ہے۔ ورنہ آئندہ دنوں جس ہوا میں ہم سانس لے کر زندگی گزار رہے ہیں وہ ہوا زہرآلود ہوجائے گی۔ پرمیشور نے مزید کہا کہ شہر میں کیبل لائن کی وباء پھیل گئی ہے۔ بنگلور شہر کانگران کار ہونے کے بعد 5ہزار کلو میٹر کیبل لائن کو ختم کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ غیر قانونی کیبل لائن کو فوری ہٹانے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔بروہت بنگلور مہا نگر پالیکے (بی بی ایم پی) کی جانب سے صرف قانونی کیبل کی تنصیب کاری کی گنجائش فراہم کی گئی ہے۔ اس موقع پر سالو مروا تمکا کی تصویر پر مشتمل ڈاک ٹکٹ جاری کیا گیا۔ پرمیشورنے کہا کہ شہر کے تمام غیر قانونی کیبل کو ختم کردیا جائے گا۔خاتون کے ہاتھ کیبل وائر کے لپٹنے سے ہوئی موت کے بعد یہ اقدامات کئے گئے ہیں۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے جی پرمیشور نے کہا کہ ریاستی وزیر بی زیڈ ضمیر احمد خان کو ای ڈی کی طرف سے سمن جاری کیا گیا ہے۔ وہ اس سمن کا جواب دیں گے، اس سے پہلے سابق وزیراعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا کو بھی ای ڈی سے سمن جاری کیا گیا تھا۔ ای ڈی سے جاری سمن کا جواب ضمیر احمد خان کی جانب سے دیئے جانے کے بعد معاملہ واضح ہوجائے گا۔ اگر قصور وار پائے گئے تو ای ڈی کی طرف سے اقدام ہوگا۔ فی الحال نوٹس جاری کیا گیا ہے۔


Share: